10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:4
لاہور ہائیکورٹ : آفیسرز کے تقرر و تبادلوں کیخلاف حکم امتناعی
آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء آفیسرز کے تقرر اور تبادلوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار رانا اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس کے تحت صرف الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اور اقدام نہیں کر سکتی، ایڈو وکیٹ جنرل آفس میں لاء افیسرز کے تقرر اور تبادلے کے حوالے سے اقدام کو روکا جائے،عدالت نے لاء افیسرز کے تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدالت سے اجازت لینے کے بعد تقرر یا تبادلے کیے جائیں۔