تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:9

ورلڈ چیمپیئن شپ:ٹینس ٹیم کو جانے سے روک دیا گیا

آج نیوز - بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کوفرانس میں ہونیوالی ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ تیرہ سے بیس مئی تک فرانس کے شہرپیرس میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کی چھ رکنی ٹیم کوبھی شرکت کرنا تھی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایف آئی اے امیگریشن کوہدایت دیں کہ ٹیبل ٹینس ٹیم کوملک سے باہرنہ جانیدیا جائے۔ منسٹری آف آئی پی سی کا موقف ہے کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنیوالی ٹیم جعلی ہے اورمنسٹری آف آئی پی سی کی اجازت کے بغیر کوئی ٹیم غیرملکی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے دوگروپس ہیں۔ سبطین گروپ کوپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جبکہ ریاض احمد گروپ کوپاکستان اسپورٹس بورڈ کی حمایت حاصل ہے۔ بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پی اواے کے حمایت یافتہ سبطین گروپ کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کوورلڈ چیمپئین شپ میں شرکت سے روکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.