10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:14
مرکزی بینکوں کیلئے مالی پالیسی میں خودمختاری ضروری قرار
آج نیوز - عالمی مالیاتی فنڈ نے ممبرممالک کے مرکزی بینکوں کو افراط زر پرگہری نظر رکھنے اور حکومتوں کی جانب سے صرف بیروزگاری میں کمی کی پالسیوں پرتوجہ دینے پر خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مرکزی بینکوں کیلئے مالی پالیسیوں میں خودمختاری نہایت ضروری ہے۔ تاکہ وہ آزادانہ طور پر شرح نمو، افراط زر اور بے روزگاری جیسے مسائل پر نظر رکھ سکیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گریٹ ریسیشن کے دور میں بے روز گاری میں فوری کمی کیلئے سیاسی دباوٴ ڈالا گیا۔ جبکہ کسی بھی حالت میں مرکزی بینک کی خومختاری،اس کے آپریشنز میں حکومتی مداخلت اور دباوٴ ، اس کی صلاحیت پراثرانداز ہوتا ہے جومعاشی بگاڑ کا سبب بنتا ہے ۔