10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:42
میرپور:زمین کا تنازعہ،50 سالہ شخص کے کان، ناک کاٹ ڈالے
آج نیوز - میرپور ماتھیلو میں زمین کے تنازعے پر پانچ افراد نے پچاس سالہ شخص کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے،واقعے کے خلاف اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی۔میرپورماتھیلو کے رہائشی عبدالمجید نائچ پر اپنی ہی برادری کے پانچ افراد نے حملہ کیا ،اس دوران چھری کیوار کرکے اس کا ناک، کان اور ہونٹ کاٹ کر فرار ہوگئے،عبدالمجید کو زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا،جس کے بعد اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کیساتھ مل کر سول اسپتال کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی جس سے سندھ پنجاب آمدورفت متاثر ہوگئی،ڈی ایس پی میرپورماتھیلو نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔