تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:44

سندھ ہائیکورٹ:قیوم سومرو کی نااہلی کیخلاف فیصلہ محفوظ

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے سینٹر قیوم سومرو کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔صدر مملکت کے مشیر اور سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو کی نااہلی کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار دو ہزار دس میں سینیٹر منتخب ہوئے لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان پر ٹیکس جمع نہ کرانے کے الزام پر ان کو نااہل قرار دیا جبکہ ان کی تنخواہ سے مسلسل ٹیکس کی ادائیگی ہوتی رہی ہے،اس لئے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا جواب داخل کرایا تھا کہ یہ فیصلہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیا گیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کیس کا اصل ریکارڈ طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.