10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:44
الیکشن کمیشن کا نگراں وزیرداخلہ کے بیان پراظہارناپسندیدگی
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے نگراں وزیرداخلہ کے بیان پراظہارناپسندیدگی کیاہے۔ذرائع کے مطابق اِس مقصد کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ ایسے بیانات سے انتخابات میں شفافیت متاثرہوسکتی ہے،وزیراعظم وزراکی غیر جانبداری کویقینی بنائیں۔واضح رہے کہ نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب نینوازشریف کی حمایت میں بیان دیاتھا۔