تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:54

شاہ زیب قتل کیس:ایک گواہ اورڈاکٹر کا بیان قلم بند

آج نیوز - انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ایک گواہ اور ڈاکٹر کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کی آج ہونے والی سماعت کے موقع پر گواہ دانش دوستانی کا بیان ریکارڈ کیا گیا دوران سماعت گواہ نے چاروں ملزمان کو بھی شناخت کیا جبکہ گواہ کے بیان کے بعد جرح بھی مکمل کرلی گئی دوسرے گواہ کے طور پر شاہ رخ کی عمر کا تعین کرنے والے میڈیل بورڈ کے چیئرمیں ڈاکٹر توفیق نے بھی اپنا بیان عدالت میں ریکارد کرایا جس کے بعد سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.