تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:58

کراچی:کالعدم تحریک طالبان کے رکن بشیر خان کی گرفتاری ظاہر

آج نیوز - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان کے اہم رکن بشیر خان کی گرفتاری سی آئی ڈی نے ظاہر کردی، ملزم حکیم اللہ محسود کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔رینجرز کے ہاتھوں کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن بشیر خان سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی گرفتاری سی آئی ڈی پولیس کے انسداد دہشت گردی نے ظاہر کردی ہے ،گرفتار ملزم بشیرخان لاسی گوٹھ میں مارے جانے والے صوبائی امیر نعمت اللہ محسود کا دستے راست تھا۔ ملزم بشیر خان بلدیہ، اتحاد ٹاون، منگھوپیر اور سہراب گوٹھ کا ذمہ داربتایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کراچی کے امیر قاری یار محمد نے اسے سہراب گوٹھ کا امیر بنایا ملزم کے گروہ میں چالیس سے زئد طالبان شامل ہیں،ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.