10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:14
قوم پرست جماعتوں کی شرکت خوش آئندہے،وزیراعظم
آج نیوز - نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ بلوچستان قوم پرست جماعتوں کی انتخابی عمل میں شرکت خوش آئند ہے،ان جماعتوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی،کوئٹہ میں نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے وفود سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہونگے اور اس سلسلے میں پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کا مقصد انتخابی نتائج کو قابل بھروسہ بنانا ہے،انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل میں شامل سیاسی جماعتوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔