تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:24

پی پی اور ق لیگ میں ایڈجسٹمنٹ پر معاملات طے

آج نیوز - پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ قاف کے درمیان نوے فیصد نشستوں پرایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں ملکر پنجاب میں مسلم لیگ نون کا مقابلہ کریں گی۔نت ہاوٴس گجرات میں مسلم لیگ قاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ مسلم لیگ قاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چھ سے قمرزمان کائرہ اور پی پی ایک سو بارہ سے تنویر اشرف کائرہ کی بھر پور حمایت کرے گی۔ اجلاس کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا مقصد دونوں جماعتوں کے درمیان چالیس سالہ مخالفت کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قاف نے مشکل وقت میں جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور اسی اتحاد کی وجہ سے حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع ملا۔ پرویز الہی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سیاسی جماعتوں کے اتحاد چلانے اور نبھانے کے ماہر ہیں جبکہ نواز شریف اس ہنر سے عاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔ پنجاب میں دونوں جماعتیں ملکر مسلم لیگ نون کو شکست دیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.