تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:34

پی سی بی:امپائرز اسکینڈل ،ندیم غوری ،انیس صدیقی طلب

آج نیوز - پی سی بی اینٹی گریٹی کمیٹی نے امپائرز میچ فکسینگ اسکینڈل،کے شکار دو پاکستانی امپائرز ندیم غوری اور انیس صدیقی کو کل طلب کرلیا،دونوں کے خلاف سخت ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے چئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت اینٹی گریٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے روبرو ندیم غوری اور انیس صدیقی پر سری لنکن پرئمیرلیگ میں میچ فکسینگ کیلئے رضامندی ظاہر کرنے کا الزام ہے،وہ اپنا موقف پیش کریں گے۔اس اسکینڈل میں ملوث بنگلہ دیش کے بھی دو امپائرز ملوث تھے۔بی سی بی نے امپائر ناصر شاہ پردس سال کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ دوسرے امپائر کو الزامات سے کلئیر کردیا تھا۔ سری لنکن امپائر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کی جانب سے بھی ان امپائرز کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے تاہم پی سی بی اسکینڈل کے شکار دونوں امپائرز کو پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کے لئے معطل کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.