10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:47
کراچی:فائرنگ ،آج مزید 7 افراد جان کی بازی ہارگئے
آج نیوز - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صرف آدھے گھنٹے میں پانچ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ کراچی کے علاقے شیر شاہ پاکستان ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اڑتیس سالہ خالد محمود اوراٹھائیس سالہ زاہد جاں بحق ہوگئے،کورنگی ڈھائی بنگالی پاڑہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بیس سالہ حسن اور سعید خان قتل کردیئے گئے، ایک اور واقع میں نصرت بھٹو کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تیس سالہ محمد علی کوموت کی نیندسلادیا جبکہ نیوکراچی فور کے اسٹاپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شعیب نامی شخص کو ہلاک کردیا، دوسری جانب گذشتہ دنوں خاموش کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار نورحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔