تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:44

غلط فیصلے کیخلاف آئی ٹی ایف سے رجوع کرینگے،اعصام

آج نیوز - ٹینس اسٹار اعصام الحق نے میانمار میں ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی میں نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دینے کو پاکستان ٹینس کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آئی ٹی ایف سے رجوع کریں گے۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ساتھی کھلاڑی عقیل خان اور کوچ محمد خالد کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ناتجربہ کار سری لنکن میچ ریفری نے کورٹ کے خراب ہونے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف انوکھا فیصلہ دیا جس سے دنیا بھر کی ٹینس فیملی کو حیرانگی ہوئی ہے۔ریفری کو دونوں ٹیموں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ لندن میں آئی ٹی ایف کے روبرو خود پیش ہوکر اس ناانصافی کے خلاف اپیل کریں گے۔ وہ پرامید ہیں کہ آئی ٹی ایف اس فیصلے کو کالعدم قرار دیکر ٹائی نیوٹرل ویونیو پر وہیں سے شروع کرائے گی۔عقیل خان نے بھی ریفری کے فیصلے کو پاکستان ٹینس دشمنی کے مترادف قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.