11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:54
وزیرداخلہ کے بیان پر الیکشن کمیشن ناراض، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے ملک حبیب کے بیان پر نگراں وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں وزیرداخلہ کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات صاف اورشفاف انتخابات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب کے بیان سے خوش نہیں۔ نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب نے اپنے بیان میں نواز شریف کو قومی لیڈرقراردیا تھا۔