11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:56
وزیراعظم کی انتخابی امیدواروں کو مکمل سیکورٹی دینے کی ہدایت
آج نیوز - دوسری جانب نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنماوٴں اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ کوئٹہ میں نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسوکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنرنواب ذوالفقار مگسی، نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی، آئی جی ایف سی، آئی جی بلوچستان سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات کے دوران صوبے میں امن امان سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا جبکہ آئی جی ایف سی اورآئی جی نے صوبے میں امن وامان سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا شفاف انتخابات کے لئے امن کا قیام اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاامن وامن کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے ہدایت کی سیاسی رہنماوٴں اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کوانتخابی مہم میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔