تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:4

پاور پلانٹس چلانے کیلئے 20 ارب روپے جاری

آج نیوز - نگران وزیراعظم کے حکم پر وزارت خزانہ نے پاور پلانٹس چلانے کیلئے بیس ارب روپے جاری کردیئے ہیں، لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان ہے۔ نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکی طرف سے سمری کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو فرنس آئل کی ادائیگیوں کے لیے بیس ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ کمپنیوں کو فرنس آئل کی ادائیگی کے بعد بند پاور پلانٹ چلنے سے دوہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے کا امکان ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ اب تک بجلی پر سبسڈی کی مد میں دوسو اٹھہتر ارب روپے جاری کر چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.