تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:14

اوباما کی پاکستان کی امداد میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

آج نیوز - امریکی صدر براک اوباما نے سال دوہزار چودہ کے لئے پاکستان کی امداد میں چالیس فیصد اضافے کی تجویز دے دی، براک اوبامہ نے امریکا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا، نئے بجٹ کا حجم سینتیس کھرب ستر ارب ڈالر ہے، جس میں نئی ملازمتوں کی فراہمی اور اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، بجٹ تقریر میں امریکی صدر نے کہا کہ اکتوبر دوہزار تیرہ سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں پاکستان کے لئے امریکی امداد ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تک بڑھائی جائے گی، رواں مالی سال پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر امداد کا تخمینہ ہے، اس طرح نئے مالی سال پاکستان کے لئے امداد میں چالیس فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ عراق کو دو ارب دس کروڑ ڈالر اور افغانستان کو تین ارب چالیس کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.