11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:22
کراچی: پاکستان فیشن ویک اختتام پذیر
آج نیوز - کراچی میں دو روزہ تک جاری رہنے والا پاکستان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ نئے اور پرانے ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات نے حاظرین سے خوب داد وصول کی۔ کراچی میں پانچویں پاکستان فیشن ویک میں ملک بھر سے ستائیس معروف ڈیزائنرز نے حصہ لیا، جن میں دیپک پروانی، ماہین خان، ثنا مسٹکیا اور نئے ڈیزائنرز شامل تھے، فیشن شو میں نئے سمر کلیکشن دو ہزار تیرہ کو انوکھے انداز میں متعارف کرایا گیا، جدید ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ فیشن ویک میں مشرقی اور مغربی طرز کے دلکش ملبوسات کو زبردست پذیرائی ملی، کچھ ڈیزائرنز نے اپنے انداز سے ہٹ کر نئے تجربات بھی کئے۔ فیشن شو میں شریک خواتین نے ملبوسات کو بہت سراہا،، پلازو اور ہابرڈ اسٹائل خواتین کو بے حد پسند آیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ دو روزہ شو کو حاضرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔