11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:25
امریکا: سیلی جیول کی امورداخلہ کی وزیر کے طور پر منظوری
آج نیوز - امریکی سینیٹ نے کثرت رائے سے سیلی جیول کو امورداخلہ کی وزیر کے طور پر منظوری دے دی ہے۔ سیلی جیول اس سے پہلے آؤٹ ڈور گیئراینڈ کلوتھنگ کمپنی کی سربراہ تھیں۔ انہیں اوباما انتظامیہ نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپیں تھیں۔ سینٹ میں جیول کی حمایت میں ستاسی اور مخالف میں گیارہ ووٹ ڈالے گئے۔