تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:34

فلسطینی وزیراعظم نے استعفیٰ صدر کو بھجوا دیا

آج نیوز - فلسطین میں حکومتی پالیسیوں پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ وزیراعظم سلام فیاض نے صدرمحمود عباس کو استعفیٰ بھیج دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے حکومتی پالیسی پراختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے صدر کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ صدر محمود عباس استعفیٰ منظور کریں گے کہ نہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی خاتون ترجمان نے کسی تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.