11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:44
خیبرایجنسی: فورسز کا آپریشن، 15 شدت پسند ہلاک
آج نیوز - خبیر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پندرہ شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک افغان سرحد پر واقع خیبر ایجنسی کے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پندرہ شدت پسند مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں جاری آپریشن میں اب تک چودہ سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک سو بیس سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق وادی تیراہ میں حکومتی رٹ بحال ہونے اور عسکریت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔