تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:44

کراچی:فائرنگ ،آج 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

آج نیوز - شہر کراچی میں موت کا رقص جاری ہے۔ فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کیفے پیالہ کے قریب چارہ کی دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن پینتالیس سالہ شیرازہلاک اور پچیس سالہ فہد زخمی ہوگیا اورنگی تاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اکرم نامی شخص جان کی بازی ہار گیا،شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ فاروق ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے اکرام اور گوہر ہلاک جبکہ وہاں پر موجود راہ گیر رضوان اور عثمان زخمی ہوگئے۔ ملیر سٹی جامعہ ملیہ کالج کے قریب کنویں سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش برآمد ہوئی۔نصرت بھٹو کالونی سے ایک ہاتھ پاوں بندی لاش برآمد ہوئی۔ لیاری سے بھی ایک تشدد ذدہ لاش برآمد ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.