11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:44
اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حالات کی ذمے دار ہے، اختر مینگل
جیو نیوز - کوئٹہ … بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حالات کی ذمے دار ہے، یورپی یونین اور دیگر عالمی ادارے بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دروان کہی ۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین دنیا کے ہر علاقے میں تنازعات پر مانیٹرنگ کرتی ہے، بلوچستان میں حالات اتنے زیادہ خراب نہیں کہ یہاں نہ آسکیں، اس سے زیادہ بد تر علاقوں میں یورپی یونین نے دورے کئے اور مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے خراب حالات کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔