تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی بنادی،اختر مینگل

آج نیوز - بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کہتے ہیں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی بنادی جمہوری حکومت چاہتی تو بلوچستان کے حالات بہتر ہوسکتے تھے۔یورپی یونین بلوچستان میں ہونے والی ذیادتیوں کا جائزہ لے ۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اخترمینگل نے کہاکہ بی این پی کا پروگرام عوام میں مقبول ہو رہا ہے، تاہم بلوچستان کے حالات میں کوئی تبدیلی یا بہتری نظرنہیں آرہی، جمہوری حکومت چاہتی تو بلوچستان کے حالات بہتر ہوسکتے تھے لیکن سابق حکومت نے فنڈزکاغلط استعمال کیا۔مسائل کوحل کرنے کیلئے جمہوری قوتوں کومتحدہونا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نیبلوچستان کے مسائل پراحتجاج نہیں کیا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ نگراں حکومت سے مثبت توقع بے وقوفی ہے ، یورپی یونین بلوچستان میں ہونیوالی زیادیتوں کا بھی جائزہ لے ،سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.