تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54

الیکشن کمیشن کا سندھ کے 65 بیوروکریٹ افسران کو تبدیل کرنیکا حکم

جیو نیوز - کراچی … الیکشن کمیشن نے سندھ میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ سمیت 65 بیوروکریٹ افسران کو تبدیل کرنیکاحکم دے دیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی تبدیل کرنے کے احکامات شکایات ملنے پر جاری کئے گئے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق سندھ سے کافی شکایات ملی ہیں جس کے بعد بیورو کریسی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، سٹی کمشنرسیکریٹری تعلیم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری ایس اینڈ جی ایڈی کو بھی تبدیل کردیا گیاہے۔ الیکشن کمیشن کے حکم مطابق ڈی سی جامشورو، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی سی نوشہرو فیروز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.