11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:1
نگراں وزیراعلی سندھ نے فخرالاسلام کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
آج نیوز - نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے حیدرآباد پی ایس سینتالیس سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فخرالاسلام کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔نگران وزیر اعلی سندھ زاہد قربان علوی نے حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فخرالاسلام کی ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، نگران وزیر اعلی نے سیکیورٹی ادارون کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے جامعہ اقدامات کریں،انہون نے مرحوم فخرالاسلام کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کی، نگران وزیر اعلی نے مرحوم فخرالاسلام کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔