11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:15
سندھ:اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد
آج نیوز - وفاقی حکومت نے سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے اور نمائش پر پابندی عائد کردی محکمہ داخلہ سندھ نے تمام خصوصی پرمٹ منسوخ کردیئے،سندھ کے تمام اضلاع میں اسلحہ لیکر چلنے یا اسکی نمائش کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ اقدام حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے امیدوارفخر الاسلام کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اٹھایا گیا۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے داخلہ شرف الدین میمن کے مطابق یہ حکم وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس پہلے ہی نافذ ہے اسلحہ کی نمائش یا ساتھ لیکر چلنے کی ممانعت کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے تمام خصوصی پرمٹ تاحکم ثانی منسوخ کردئے ہیں،تاہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔