11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33
کیا رنبیر اور کترینہ مضبوط رشتے کیلئے سنجیدہ ہوگئے
آج نیوز - کیا رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنے دوستی کے بندھن کو کسی مضبوط رشتے میں ڈھالنے کیلئے سنجیدہ ہوگئے ہیں ۔رنبیر کپور جو کہ بالی وڈ میں کئی اداکاراوں کے ساتھ رومانس کرچکے ہیں ۔خبریں گردش کررہی ہیں کہ رنبیر کترینہ کے ساتھ کسی مضبوط رشتے کیلئے سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور اب اپنا زیادہ تر وقت کترینہ کو دے رہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق رنبیر رات کو بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر مقامی وقت کے مطابق کترینہ کو لے کر اپنے گھر پہنچے اور دونوں نے اپنے اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی ،اگرچہ کہ دونوں کی جوڑی سونے پر سوہاگہ ہے اور اسکو عوام خوب سراہتے بھی ہیں ،لہذا ہم کترینہ اور رنبیر کیلئے صرف نیک تمناوں کا ہی اظہار کرسکتے ہیں۔ وش یو بیسٹ آف لک ،