تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33

پنجاب:بجلی کی بندش،تاجر سڑکوں پر نکل آئے

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،فیصل آباد میں بجلی کی بندش سے تنگ آئے تاجر سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے نعرے بازی کی۔لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے اندرون لاہور،گوالمنڈی،ٹھوکر نیاز بیگ، مزنگ، گلشن راوی،ساندہ،سمن آباد اور اچھرہ،ٹاؤن شپ ،علامہ اقبال ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،سبزہ زار،ماڈل ٹاؤن،گلبرگ کے علاقوں میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈیشڈنگ ختم کرنے کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا جب تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا جاتا تب تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان، سیالکوٹ اور دیگر بڑے شہروں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔واپڈا حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب آٹھ ہزار دو سو اور پیداوار گیارہ ہزار دو سو میگا واٹ ہے،جس کے باعث لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.