11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:43
جی ایٹ ممالک اجلاس ،شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مذمت
آج نیوز - دنیا کے آٹھ ترقی یافتہ ممالک نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کی سخت الفاظ میں مذمت کردی ۔جزیرہ نما کوریا پر تاحال کشیدگی برقرارہے اور یہ ایجنڈا جی ایٹ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں بھی چھایا رہا ۔اجلاس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔جی ایٹ کے اجلاس میں شام میں پر تشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔واضح رہے کہ جی ایٹ تنظیم میں امریکا ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،اٹلی ،جاپان ،کینیڈا اور روس شامل ہے۔