تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:34

رواں سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 5.3 فیصد اضافہ

آج نیوز - رواں سال مارچ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت پانچ اعشاریہ تین فیصد اضافے سے تیرہ ہزار تین سو چوالیس یونٹس پر پہنچ گئی۔ مقامی مینوفیکچررز انڈسٹری کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا چھ فیصد اضافہ ہوا، جس سے فروخت تیرہ ہزار تین سو چوالیس یونٹس پر پہنچ گئی۔ آٹو سیکٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کے باعث مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال نو ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت پچیس فیصد کمی سے چھیانوے ہزار تین سو چھتیس یونٹس رہی۔ گزشتہ مالی سال نو ماہ کے دوران مقامی گاریوں کی فروخت ایک لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو سڑسٹھ یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.