تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:44

زرمبادلہ ذخائر میں44 کروڑ38 لاکھ ڈالر کمی

آج نیوز - ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں چوالیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کمی ہوگئی ، ملکی زخائر کی مالیت پانچ سال کی کم ترین سطح گیارہ ارب پچہتر کروڑ ڈالر تک گر گئے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق انتیس مارچ تک ذخائر کی مالیت بارہ ارب بیس کروڑ ڈالر تھی، ایک ہفتے کے دوران پانچ اپریل تک چوالیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ جو کہ سال دوہزار آٹھ کی کم ترین سطح گیارہ ارب پچہتر کروڑ ڈالر تک گر گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی قسط اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے کمی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ زرمبادلہ کے موجودہ زخائرمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر تینتالیس کروڑ سات لاکھ ڈالر کمی سے چھ ارب انہترلاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کمی سے پانچ ارب چھ کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.