11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:54
انتخابات،سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے،نجم سیٹھی
آج نیوز - وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات،انتخابی ریلیوں،جلسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،پولنگ کے دن ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ایوان وزیراعلٰی لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ معاشی ،سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن بے حد ضروری ہے،نگران حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی،انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے،پولنگ کے دن پرامن اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی ویڈیو کیمرہ کے ذریعے نگرانی کی جائیگی،پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے،امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کو ہرممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔