تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:4

اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے میں مشکلات ہیں،ای سی پی

آج نیوز - الیکشن کمیشن کی جانب سے مشکلات کے اظہار کے باوجود سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے،چیف جسٹس کہتے ہیں متعلقہ ادارے تعاون کریں تو سب کام ہو سکتا ہے،نادرا رپورٹ کے مطابق دس ممالک میں مقیم پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کیجانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موجودہ الیکشن میں ووٹ کی سہولت دینے میں مشکلات ہیں،انتیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جہاں ووٹ کی سہولت کیلئے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے،اوورسیز پاکستانیز کو پہلے متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں میں جاکر ووٹ کی رجسٹریشن بھی کرانا ہوگی،جبکہ پولنگ سٹاف کو انتظامات کیلئے بھی کافی وقت درکار ہے،ڈی جی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،جبکہ وزارت قانون کو اس حوالے سے قانون سازی کیلئے کمیٹی کی سفارش کردی ہے،نادرا کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے نے آن لائن ووٹ کی سہولت کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے،گرین سگنل دیا جائے تو دس ممالک میں مقیم پاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ ادارے تعاون کریں تو سب کام ہو سکتا ہے،عدالتی حکم پر عملدرآمد ہونا چاہئے ،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے،عدالت نے حکم دیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق قانون سازی کیلئے الیکشن کمیشن پروپوزل وزیراعظم کو بھجوائے ، کیس کی سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.