تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:35

پنجاب:خسرے سے متاثرہ بچوں کی تعداد8511 ہوگئی

آج نیوز - محکمہ صحت پنجاب کی تمام تر کوششوں کے باوجود خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،چوبیس گھنٹوں میں مزید بانوے کیسز منظر عام پر آ گئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خسرے کے مرض میں مبتلا پینتیس بچے اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل اباد،حافظ آباد،راجن پور،سیالکوٹ،ملتان،اور بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں مزید بانوے بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدادآٹھ ہزارپانچ سو گیارہ تک جاپہنچی ہے،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پینسٹھ بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.