11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:51
کراچی:فائرنگ،سٹی وارڈنز سمیت 12 افراد ہلاک
آج نیوز - کراچی میں موت کا رقص جاری ہے۔ فائرنگ سے تین سٹی وارڈنز سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے تین سٹی وارڈن ہلاک ہوگئے۔فائرنگ سے ایک وارڈن زخمی بھی ہوا۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص رشید ہلاک ہوگیا۔ شرافی تھانے کی حدود ملیر ندی سے فاروق شاہ کی لاش برآمد ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ نارتھ کراچی میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے اکرام اور گوہر ہلاک جبکہ وہاں پر موجود راہ گیر رضوان اور عثمان زخمی ہوگئے۔ نصرت بھٹو کالونی سے ایک ہاتھ پاوں بندی لاش برآمد ہوئی۔ لیاری کے علاقے کھارادر سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ہلاکتوں کا سلسلہ شام ڈھلے بھی جاری رہا، کیفے پیالہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،مقتول سیاسی کارکن تھا۔واقعے کے بعد گلبرگ اور ثمن آباد میں کشیدگی کے باعث کاروباربند ہوگیا، سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاوٴن میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔