تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:34

اسلام آباد: اسلحہ ،بارودبرآمدگی کاملزم مزید ریمانڈپرپولیس کے حوالے

جیو نیوز - اسلام آباد…سول جج اسلام آباد نے اسلحہ اوربارودبرآمدگی کے ملزم شعیب اندرابی کومزیدتین روزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق منظم گروہ سے ہے جس کے دیگر ارکان کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں اسلحہ اور بارود برآمدگی کے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس نے ملزم سید محمد شعیب اندرابی کے مزیدسات دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے ملزم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈدیتے ہوئے اسے14ستمبرکوعدالت میں پیش کرنیکاحکم دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.