12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:9
کراچی: سائٹ ایریا کی کپڑا فیکٹری میں لگی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں سائٹ کے علاقے شیرشاہ کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا، 20سے زائد فائر ٹینڈرز، 2 باوزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے اور شہر بھر سے تمام فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا، اس وقت 20سے زائد فائر ٹینڈرز، 2 باوزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، فیکٹری میں پھنسے ہوئے نو ورکروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا،ریسکیو ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر موجود ہیں، آگ کی شدت سے فیکٹری کی عقبی دیوار منہدم ہوگئی ہے۔