تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:46

کرم ایجنسی اور وادی سوات میں بارش سے موسم خوشگوار

جیو نیوز - سوات …کرم ایجنسی اور وادی سوات میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم ہے۔کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،کوہ سفید پر ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے برساتی ندی نالوں او ر دریائے کرم میں طغیانی آگئی ہے۔وادی سوات اورگردونواح میں ہلکی بارش ہورہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور گردونواح میں موسم ابر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔راولپنڈی ،اسلام آباد لاہور،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.