12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:58
ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ما ردی ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق، خواتین سمیت3زخمی
جیو نیوز - لاہور…جلالپور بھٹیاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھے کی کے قریب لاہور روڈ پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار دو فیملیز جا رہی تھیں ،،ٹریکٹر ٹرالی کوکراس کرنے کے دوران ٹرالی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے وہ بے قابو ہو کر دونوں موٹرسائیکلوں پر گر گئی،موٹرسائیکلوں پر سوار افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں مڈھ رانجھا کا رہائشی اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔