تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:31

سندھ پولیس میں تبادلے ،شاہد حیات کراچی پولیس چیف تعینات

جیو نیوز - کراچی…سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جن میں کراچی پولیس چیف کو بھی تبدیل کرکیشاہد حیات کوکراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ 4ایڈیشنل آئی جیز اور 14 ڈی آئی جیز کے تبادلے ہو ئے ہیں،جبکہ تمام ضلع ایس ایس پیز کے تبادلوں کا بھی امکان ہے۔خادم رند ڈی آئی جی کرائم برانچ ،فرحت جونیجو ڈی آئی جی ایڈمن ہوں گے ان کے علاوہ جاوید اوڈھو کو ڈی آئی جی ویسٹ زون،غلام قادر تھیبو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،بشیر میمن ایڈیشنل آئی جی ڈیولپمنٹ،ذاکر حسین ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ،امیر شیخ ڈی آئی جی ٹریفک ،عارف حنیف ڈی آئی جی سکھر ،شرجیل کھرل ڈی آئی جی لاڑکانہ ،طاہر نوید ڈی آئی جی سی آئی ڈی ،ثناء اللہ عباسی ڈی آئی جی ایس آر پی،غلام سرور جمالی ڈی آئی جی فنانس اور مشتاق مہر کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.