تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:3

ندیم ہاشمی کی گرفتاری ایم کیو ایم کیخلاف مذموم سازش ہے ،فیصل سبزواری

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی،اجلاس بلانے کی در خواست جمع کراتے وقت متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ندیم ہاشمی کی گرفتاری ایم کیو ایم کے خلاف مذموم سازش ہے ،سب آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہے،اگر کسی کی خواہش ہے کہ90ء کی دہائی والا دور پھر سے آئے تو ایم کیو ایم تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ طالبان کی کمین گاہوں کے محاصرے نہیں کیئے جاتے،ان جگہوں کے محاصرے نہیں ہوتے جہاں بھتہ خوری،منشیات فروشی اور دیگر جرائم کھلم کھلا ہوتے ہوں۔ایک سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ندیم ہاشمی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.