تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:23

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، نہتے مسلمانوں پر تشدد کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد … مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج مکمل ہڑتال ہے اور نہتے مسلمانوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے ،سری نگر میں درجنوں افراد سڑکوں پر آگئے، مظاہرین کا کہناتھا کہ کشمیریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بند کی جائیں ، سیکریٹریٹ تک مارچ کرنے اور محاصرے کی دھمکی پر مظاہرین پربھارتی فورسز کی جانب سے پانی برسایا گیااور متعدد کو حراست میں لے لیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی ہڑتا ل کی اپیل پر دکانیں ، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے ،گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شوپیاں میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا ء سے ملاقات کیلئے جانیوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گزشتہ روزگرفتار کرلیاگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.