تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:57

ندیم ہاشمی 7روزہ جسمانی کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جیو نیوز - کراچی…سابق صوبائی اسمبلی سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنما ندیم ہاشمی کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے7روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،ندیم ہاشمی کو2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وکیل صفائی نے جج شاہدہ یاسمین کو آگاہ کیا کہ ندیم ہاشمی سابق صوبائی رکن ہیں تو جج نے کہا کہ مجھے یہ نہ بتایا جائے وہ رکن اسمبلی ہیں یا کوئی اور میں ابھی ایک ایم این اے کے حوالے بھی سماعت کر چکی ہوں۔جج نے استفسار کیا کہ واقعے کے دو گھنٹے کے اندر اندر یہ کیسے پتہ چلا کہ پولیس اہلکاروں کی قتل میں ندم ہاشمی ملوث ہے؟پولیس کی جانب سے14دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تاہم عدالت نے ندیم ہاشمی کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.