12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:19
عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کونہیں بخشیں گے،قائم علی شاہ
جیو نیوز - کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشیں گے،انہوں نے یہ بات ان ہی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہی،اجلاس میں قائم علی شاہ نیقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جرائم پیشہ عناصر سیاسی چھتری کا سہارا لیں تو خاطر میں نہ لایاجائے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ۔کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پرعمل کیا جائے گا