12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:16
سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات آج بشکک میں ہوگی
جیو نیوز - نئی دلی…مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات آج بشکک میں ہوگی۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کیلئے سازگارماحول ضروری ہے۔ نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دلی کے تحفظات پراسلام آبادکواقدامات کرناہوں گے۔دونوں ملک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے خواہشمندہیں لیکن موجودہ صورتحال مدنظررکھناہوگی۔کچھ امورپرپاکستان کواطمینان بخش جواب دیناہوگا۔انھوں نے کہا کہ سرتاج عزیزکے ساتھ آج ہونے والی ملاقات غیررسمی ہوگی۔ ان کیساتھ ملاقات کاایجنڈاتیارنہیں کیاتاہم یہ مشکل ہوگاکہ ایک چھت تلے موجودہونے کے باوجود ملاقات نہ ہو۔