تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:39

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 32 پارلیمانی سیکریٹریز سے متعلق سوال پرسیخ پا

جیو نیوز - پشاور…14 وزراء، 4ایڈوائزر اور5 معاونین خصوصی رکھنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک 32 پارلیمانی سیکریٹریز سے متعلق سوال پرسیخ پاہوگئے اورمیڈیاپربرس پڑے۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسردارمہتاب عباسی سے ملاقات کے بعدوزیراعلیٰ پرویز خٹک میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ جب پارلیمانی سیکریٹریز سے متعلق سوال پوچھاگیاتو وزیر اعلیٰ الٹامیڈیا پر ہی برس پڑے اورکہاکہ میڈیا نمبر بنانے کیلئے واویلا کر رہا ہے اور سنسنی پھیلارہاہے۔ پرویز خٹک نے تویہاں تک بھی کہہ دیا کہ میڈیا ہمیشہ منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.