تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:27

شنگھائی تعاون تنظیم کا 13 واں سالانہ اجلاس آج کرغزستان میں ہوگا

جیو نیوز - بشکیک…شنگھائی تعاون تنظیم کا 13 ویں سالانہ اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں آج ہورہا ہے۔ آج ہی پاکستان کے مشیرِ خارجہ کی بھارتی وزیرِ خارجہ سے ملاقات بھی ہو گی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے نمائندے کل ہی بشکیک پہنچ گئے تھے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے امور خارجہ کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا طے نہیں، لیکن امکان ہے کہ اس میٹنگ میں اسی ماہ کے آخر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیو یارک میں متوقع ملاقات کا ابا ضابطہ ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے واقعات کے بعد، یہ اعلیٰ سطح پر پہلا پاک بھارت رابطہ ہو گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک نہ تو ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی کی ہے نہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے واقعات پر کوئی نوٹس لیا۔نواز شریف اور من موہن سنگھ کی ملاقات سے پہلے پاکستان کو ان امور سے متعلق بھارتی تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.