13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:59
پرویز خٹک کے 14ا وزراء ،4ایڈوائزر ،5 معاونین خصوصی ، 32 پارلیمانی سیکریٹریز
جیو نیوز - پشاور…14وزراء ،چارایڈوائزر اورپانچ معاونین خصوصی رکھنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک 32 پارلیمانی سیکریٹریز سے متعلق سوال پرسیخ پاہوگئے اورمیڈیاپربرس پڑے۔خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسردارمہتاب عباسی سے ملاقات کے بعدوزیراعلٰی پرویز خٹک میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ جب پارلیمانی سیکریٹریز سے متعلق سوال پوچھاگیاتو وزیر اعلیٰ الٹامیڈیا پر ہی برس پڑے اورکہاکہ میڈیا نمبر بنانے کیلئے واویلا کر رہا ہے اورسنسنی پھیلارہاہے۔پرویز خٹک نے تویہاں تک بھی کہہ دیا کہ میڈیا ہمیشہ منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے۔