13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:19
سرتاج عزیز اور سلمان خورشید کی بشکیک میں ملاقات
جیو نیوز - بشکیک…مشیرخارجہ امورسرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کی بشکیک میں ملاقات ہوئی ہے۔جس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی نیویارک میں ملاقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں ہونے والی ملاقات میں مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول سمیت دیگرمعاملات پر بات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ممبئی حملوں کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔